ابنا: شام ميں عوام نے صدر بشار اسد کي حمايت ميں مظاہرے کئے اور صيہوني حکومت کے فضائي حملوں کي شديد مذمت کي اور مطالبہ کيا کہ اسرائيل کي جارحيت کا منہ توڑ جواب ديا جائےـعوام نے کہا کہ دشمن عسکري اقدامات اور دہشت گردوں کي امداد کے ذريعے حکومت دمشق کو اپنے ناجائز مطالبات کے سامنے جھکا نہيں سکتے کيونکہ علاقے ميں اسلامي مزاحمتي محاذ کے محور کي محافظ ہونے کي حيثيت سے دمشق حکومت داخلي و خارجي تمام دشمنوں کا جواب دينے پر قادر ہےـصدر بشار اسد نے بھي اسرائيلي حملوں کي مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شام کي فوج کے پاس اسرائيل کا سامنا کرنے کي صلاحيت ہےـ انہوں نے کہا کہ فوج اسرائيل کو ناقابل فراموش سبق سکھانے کے لئے تيار ہےـ انہوں نے کہاکہ اسرائيل کا ہر گوشہ ہمارے طاقتور ميزائلوں کي زد ميں ہےـصدر بشار اسد نے کہا کہ حاليہ حملے سے شام کے بحران ميں صيہوني حکومت اور اس کے حاميوں کا ملوث ہونا اور بھي آشکارا ہو گيا ہے-۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
8 مئی 2013 - 19:30
News ID: 417520
شام ميں عوام نے صدر بشار اسد کي حمايت ميں مظاہرے کر کے صيہوني حکومت کے فضائي حملوں کي شديد مذمت کي ہے۔